پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر خالص سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

کراچی: پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت جناح انٹرنیشنل ٹرمینل کراچی پر ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت جناح انٹرنیشنل ٹرمینل کراچی پر پاکستان آنے والے مسافر سے خالص سونا برآمد کرلیا ہے۔ پاکستانی مسافر قطرائیر کی پرواز کیوآر 604 سے کراچی پہنچا تھا جس کی شک کی بنیاد پر جامہ تلاشی لی گئی تو مسافر سے 48لاکھ 22ہزار روپے کا 500 گرام خالص سونا برآمد ہوا۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز جناح ٹرمینل انعام وزیر بتایا کہ مسافر سے برآمد ہونے والا سونا 22قیراط کا حامل ہے جس کے سونے بسکٹس اس نے اپنے پتلون کے جیبوں میں چھپائے ہوئے تھے۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے مسافر کو گرفتار کرلیاہے کرلیاہے اور مجاز عدالت سے ملزم کا ریمانڈ حاصل کرکے ملزم سے مزید تفتیش بھی شروع کردی ہے۔