سعودی شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

ریاض: سعودی عرب میں سی فرنٹ (کورنیشن) کو مخصوص شرائط کے ساتھ کھول دیا گیا۔ سعودی عرب میں کمشنر جدہ نے کورنیشن کو 3 شرائط کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی، ساحل سمندر کو فی الحال جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے۔

ممکنہ طور پر عنقریب کورنیشن کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔ جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ کمشنر شہزادہ مشعل بن ماجد نے سی فرنٹ جزوی طور پر کھولنے کی منظوری دی ہے، البتہ ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا۔

ساحل سمندر آنے والے صرف گاڑیوں سے گزر سکیں گے، انہیں اترنے یا انتظار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جبکہ ساحل پر چہل قدمی اور سائیکلنگ سے متعلق کوئی پابندی نہیں ہے۔خیال رہے کہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔