کورونا ویکسین کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں: محمد زبیر

کراچی: سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے معاملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ویکسین لگانے کے لیے کسی سے کوئی سفارش نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں ’جن غیر متعلقہ افراد کو کورونا ویکسین دی گئی ان کا تعلق پیپلزپارٹی سے نہیں’

انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی اور داماد نے اپنے دوستوں کے کسی گروپ کے ساتھ مل کر ویکسینیشن کرائی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں وی وی آئی پیز کو کورونا ویکسین لگانے کا انکشاف ہوا تھا جس پر وزیر صحت نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو عہدے سے ہٹاکر انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔