’جن غیر متعلقہ افراد کو کورونا ویکسین دی گئی ان کا تعلق پیپلزپارٹی سے نہیں’

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ کا کہنا ہےکہ جن لوگوں کو کراچی میں کورونا ویکسین دی گئی ان کا تعلق پیپلزپارٹی سے نہیں۔ اپنے ایک بیان میں ناصر شاہ نے شہباز گِل کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گل صاحب تو گل کھلاتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں لاہور میں ٹریفک حادثہ، 3 نوجوان جاں بحق

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے ویکسین ذاتی طورپر کسی کو لگائی تھی جس پرکارروائی کی گئی اور جنہیں ویکسین لگائی گئی ان کا تعلق پیپلزپارٹی سےنہیں۔ واضح رہےکہ کراچی میں غیر متعلقہ افراد کو کورونا ویکسین لگانے پر وزیر صحت نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو عہدے سے ہٹاکر انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔