پاکستان میں کورونا سے مزید 59 افراد انتقال کر گئے

ملک میں کورونا سے مزید 59 افراد انتقال کر گئے اور 1037 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32149 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1037 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 59 افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: غیر متعلقہ افراد کو کورونا ویکسین لگانے پر ہیلتھ آفیسر عہدے سے فارغ

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12026 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 55511 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 31983 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1260 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 11502 ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 251047 ہوگئی ہے جب کہ 4119 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 160935 ہے اور 4900 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18869 اور ہلاکتیں 196 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 68531 اور 1957 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9219 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 272 افراد انتقال کرگئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4916 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41994 ہے اور اب تک 480 مریض انتقال کر چکے ہیں۔