کراچی: غیر متعلقہ افراد کو کورونا ویکسین لگانے پر ہیلتھ آفیسر عہدے سے فارغ

کراچی: سندھ میں کورونا ویکسین غیر متعلقہ افراد کو لگائے جانے کے معاملے میں وزیر صحت نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انیلا قرشی کو عہدے سے ہٹادیا۔ اس ضمن میں پولیو کے خاتمے کی مہم کے کوآرڈینیٹر کو تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور : بسنت کے تہوارکی آمد کے ساتھ ہی شہر میں پتنگ بازوں کی شامت آگئی ہے۔

دوسری جانب وزیر صحت سندھ نے تین رکنی آڈٹ کمیٹی بھی قائم کر دی ہے جس کے سربراہ ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن ہوں گے۔ غیر متعلقہ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کو نہ لگے۔