کراچی: ماڑی پور روڈ کو کل سے 45 روز کیلیے بند کرنے کا فیصلہ

کراچی کا ماڑی پور روڈ تعمیراتی کام کے باعث 9 فروری سے 45 روز کے لیے ٹریفک کے لیے بند رہےگا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ماڑی پور روڈگلبائی چوک سے ہاکس بے سائیکل چورنگی تک بندرہے گا، سڑک کو 45 روز کے لیے تعمیراتی کام کی وجہ سے بند رکھا جارہا ہے، اس دوران کسی بھی قسم کی ٹریفک کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں جس کے تحت گلبائی چوک سے ٹرک اڈہ جانے والی ٹریفک کو ہونڈا کٹ سے پراچہ برج بھیجاجائے گا، پولیس ٹریننگ کالج کے پاس ریمپ سے حب ریور روڈ سے براستہ سپارکو روڈ سے ٹرک اڈہ تک جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان: قومی شاہراہوں پر 4 ماہ میں 10 ہزار حادثات

سائیکل چورنگی سے گلبائی جانے کےلیےسپارکو روڈ سے حب ریور روڈ براستہ سورتی قبرستان نیا کٹ کا راستہ استعمال کریں گے، سائٹ ایریا جانے والی ٹریفک سپارکو کٹ سے دائیں جانب حب ریور روڈ ،مواچھ گوٹھ کاراستہ استعمال کریں۔