حادثے کا شکار مریم نواز کی بیٹی گھر منتقل

گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والی مریم نواز کی بیٹی مہر النساء کو گھر منتقل کر دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹی مہرالنساء گزشتہ روز گالف کی کار ڈرائیو کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں پاک فوج نے چین کی جانب سے فوج کیلیے عطیہ کی گئی کورونا ویکسین ہیلتھ ورکرز کو دیدی

مہر النساء کے سر میں چوٹ آئی تھی اور اسپتال میں ان کے سر کی سرجری بھی کی گئی تھی لیکن طبیعت بہتر ہونے کے بعد مریم نواز کی صاحبزادی کو شریف میڈیکل سٹی اسپتال جاتی امراء سے گھر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مہرالنساء کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں کچھ روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔