پاک فوج نے چین کی جانب سے فوج کیلیے عطیہ کی گئی کورونا ویکسین ہیلتھ ورکرز کو دیدی

پاک فوج نے چین کی جانب سے فوج کے لیے عطیہ کی گئی کورونا ویکسین ہیلتھ ورکرز کو دے دی۔ ایک بیان میں میجر جنرل بابر افتخار نےکہا کہ سب کو معلوم ہےکورونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی، پاکستانی قوم نے کورونا کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور ہیلتھ کیئر ورکرز نے کورونا سے مقابلے میں قوم کی بھرپورمدد کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا کا احتجاج، توڑ پھوڑ، عدالتی کارروائی رکوادی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چین کی فوج نے افواج پاکستان کو ویکسین کا عطیہ دیا اور پاک فوج نے چینی فوج کی عطیہ کردہ ویکسین ہیلتھ ورکرز کو دے دی۔ پاک فوج چین کی طرف سے ویکسین لینے والی پہلی فوج ہے، پاک فضائیہ کا الیوشن 78 طیارہ پاکستان کے لیے ویکسین لایا۔