3 روزہ برائیڈل کٹیور ویک تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر

سہ روزہ برائیڈل کٹیور ویک (بی سی ڈبلیو ) 2021 اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں جاری فیشن ویک کے آخری روز 8 ڈیزائنرز کے ملبوسات ریمپ پر جلوہ گر ہوئے۔ آخری روز موسیقی کے تڑکے کے ساتھ عروسی ملبوسات اور ماڈلز کی حسین اداؤں نے میلہ لوٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : بدلتے مو سم کے ساتھ رنگ برنگے ملبوسات میں ملبوس دلہنوں کے دلکش انداز

فیشن شو کے آخری روز کی اہم بات یہ تھی اس روز وفاقی وزیر شبلی فراز اور فواد چوہدری نے اپنی اہلیہ کے شرکت کی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ نے برائیڈل اور پارٹی وئیر ملبوسات کی نمائش سے خودکو انڈسٹری میں متعارف کروایا۔ فیشن ویک کے آخری روز اداکارہ حریم فاروق، منیب فاروق، اسفر رحمان، سونیا حسین اور ریشم شوز ٹاپر بنیں۔