بدلتے مو سم کے ساتھ رنگ برنگے ملبوسات میں ملبوس دلہنوں کے دلکش انداز

سرگودھا کے مقامی ہوٹل میں بدلتے مو سم اور شا د یو ں کے مو جو دہ سیز ن کو مد نظر رکھتے ہو ئے دلہنوں کے ملبوسات میں ملبو س ماڈلز کی کیٹ واک کا اہتما م کیا گیا۔ برائیڈل شو میں جدید اور قدیم ثقافت کی بھر پو ر عکاسی کی گئی جب کہ مشرقی دلہنو ں کے ملبوسات پہن کر ماڈلز نے ریمپ پر واک کی جسے آنے والی خواتین نے پسند کیا اور بھرپو ر داد دی۔

یہ بھی پڑھیں معروف ڈیزائنر علی ذیشان کی حاملہ بیوی کے ساتھ ریمپ واک

برائیڈل شو کروانے والے منتظمین کا کہنا تھا کہ ملک کے بڑ ے شہر و ں کے بعد اب دیگر شہروں میں بھی اس قسم کے پروگرام کروانے کا مقصد جہاں مشرقی روایات کو پروان چڑھانا ہے وہیں جدید اور قدیم ملبوسات کے باہمی امتزاج کو بھی اجا گر کر نا ہے۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ گھروں میں بیٹھی خواتین کو اس قسم کے پروگراموں میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔