اسمارٹ فونز کی شعاعیں اندھے پن کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، تحقیق

واشنگٹن : ماہرین نے اسمارٹ فونز سے نکلنے والی شعاعوں کو آنکھوں کےلیے توقعات سے زیادہ تباہ کن قرار دے دیا۔ اسمارٹ فونز سے نکلنے والی شعاعوں سے متعلق تحقیق امریکا کی ٹولیڈو یونیورسٹی میں کی گئی، جس میں انکشاف ہوا کہ یہ شعاعیں آنکھوں کے قرنیے میں جذب ہوکر زہریلے مادے کو جنم دیتا ہے جو خلیات کو نقصان پہنچاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نقصان کی وجہ سے بلائنڈ اسپاٹس بنتے ہیں پٹھوں میں تنزلی کی علامت ہوتے ہیں بینائی سے محروم ہونے کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں اور اگر اسمارٹ دیوائسز کا استعمال اندھیرے میں کیا جائے تو خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔