معروف ڈیزائنر علی ذیشان کی حاملہ بیوی کے ساتھ ریمپ واک

لاہور: تین روز برائیڈل کیٹور ویک (بی سی ڈبلیو) 2021 کی رنگا رنگ تقریب میں جہاں خوبصورت عروسی ملبوسات کی نمائش اور پرفارمنس پیش کی گئیں تو وہیں پاکستان کے معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے اپنی کلیکشن کے ذریعے لوگوں کو ایک پیغام بھی دیا۔

معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے اپنی کلیکشن ‘نمائش’ کے ذریعے جہیز خوری کے خلاف لوگوں کو پیغام دیا اور ان کی اس کلیکشن کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں جہیز نہ لینے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایک اور نوجوان بھارتی اداکار نے خودکشی کر لی

برائیڈل فیشن ویک کے آخر روز ڈیزائنر علی ذیشان کے ساتھ پہلی بار ان کی اہلیہ نے بھی ریمپ واک کر کے لوگوں کے دل موہ لیے۔ ڈیزائنر علی ذیشان کی حاملہ بیوی کو لیمن ییلو رنگ کے خوبصورت غرارے میں ملبوس دیکھا گیا۔ علی ذیشان کی حاملہ بیوی مائرہ نے کلیکشن کی نمائش کے آخر میں واک کر کے چار چاند لگا دیے۔