ایک اور نوجوان بھارتی اداکار نے خودکشی کر لی

نئی دہلی: تیلگو اداکار اور ماڈل سری واستو چندراسکیر نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ بدھ کے روزبھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار اپنے اہلخانہ سے شوٹنگ پر جانے کا کہہ کر گھر سے نکلے تھے، جس کے بعد اداکار اپنی فیملی کی زیر ملکیت دوسرے گھر میں چلے گئے اور پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی پھندا لگی لاش اس گھر سے برآمد ہوئی جسے اداکار کے والد نے جمعرات کے روز کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کیا تھا۔ اداکار نفسیاتی مسائل کا شکار تھے جس کے تحت ان کا علاج چل رہا تھا، نوجوان اداکار کی موت پر فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد بھی غیر یقینی کا شکار ہیں اور گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔