محمد رضوان کی پہلی ٹیسٹ سینچری، اہم ریکارڈ اپنے نام کرلئے

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سینچری داغ کر ناقدین کو کرارا جواب دے دیا ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں محمد رضوان نے شاندار سنچری بناڈالی ہے،ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ پہلی ٹیسٹ سینچری ہے، محمدرضوان نے185گیندوں پر 12چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے، اس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے سینچری بنانے والے ساتویں وکٹ کیپر بلے باز بن گئے۔