پیپلز پارٹی امریکا کے صدر کی آبائی گاؤں آمد پر غیرملکی کرنسی نوٹوں کی برسات

گوجرانوالہ: پیپلز پارٹی امریکا کے صدر خالد اعوان کی امریکا سے آبائی گاؤں آمد پر غیر ملکی کرنسی نوٹوں کی برسات کی گئی۔ خالد اعوان کی آبائی گاؤں آمد پر غیر ملکی کرنسی نچھاور کر کے جشن منایا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کی آمد کی خوشی میں ڈالر، یورو، پاؤنڈ، درہم، ملائیشین کرنسی، چائینز ین اور پاکستانی کرنسی کے نوٹ بھی نچھاور کیے گئے۔ پاکستانی و غیر ملکی کرنسی نوٹوں کی برسات دیکھ کر عوام نوٹوں پر جھپٹ پڑے۔ خالد اعوان پی پی امریکا کے صدر بننے کے بعد پہلی بار آبائی گاؤں آئے ہیں۔