لاپرواہی برتی تو خطرہ بڑھ جائے گا، سعودی وزیر صحت کا اہم بیان

ریاض : سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے شہریوں و ریاست میں مقیم غیر ملکیوں کو احتیاطی تدابیر کر عمل کرتے ہوئے کرونا کے خطرے کو دوبارہ آنے سے روکنے کی تاکید کردی۔ وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ان خیالات کا اظہار اپنے ٹوئٹ میں کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر مشکل حالات کا سامنا کیا ہے کہ اور جو کچھ ہمیں حاصل ہوا ہے اس کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ لاپرواہی خطرے کو دوبارہ بڑھا سکتی ہے۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ شہری اور ریاست میں مقیم غیر ملکی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور دوسروں کو بھی تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائیں۔سعودی وزیر صحت نے ریاست میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کیسز بڑھنے کی بنیادی وجہ لاپرواہی ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی شہری کو غلط بل بھیجنا بجلی کمپنی کو مہنگا پڑگیا

انہوں نے مزید کہا کہ شہری اور غیر ملکی گھروں سے نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں اور دوسروں سے سماجی فاصلہ بنائے رکھیں۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق’ سنیچر کو گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 386 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 283 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔