سعودی شہری کو غلط بل بھیجنا بجلی کمپنی کو مہنگا پڑگیا

ریاض : سعودی شہری نے بجلی کا غلط بل بھیجنے پر کمپنی کو عدالت میں کیسز کرنے کی دھمکی دے دی۔ سعودی عرب میں شہریوں کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کو شہری نے لاکھوں روپے کا غلط بل بھیجنا مہنگا پڑگیا۔

شہری نے کمپنی کے ٹوئٹر اکاوٗنٹ پر شکایت درج کی کہ ابھی اسکا گھر زیر تعمیر ہے اور اس میں کسی کی رہائش بھی نہیں ہے لیکن بجلی کا بل 5082 ریال کا بھیجا گیا ہے۔

سعودی شہری نے کہا کہ کمپنی بل پر نظر ثانی کرے اور بصورت دیگر وہ عدالت سے رجوع کرے گا۔سعودی شہری نے فریاد سنتے ہوئے بجلی کمپنی نے فنی ٹیم کی جائزہ رپورٹ کے بعد شکایت دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔