مظفر گڑھ: کروڑوں روپے مالیت کی زرعی اراضی واگزار

مظفرگڑھ میں کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل اور زرعی سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی۔ لودھراں میں بھی سرکاری زمین پر زیر تعمیر غیر قانونی گھر مسمار کر دیا گیا، کارروائی چک 37 میں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں نواب شاہ: ڈی سی آفس کے احاطے میں شادی کی تقریب

حکام کا کہنا ہے کہ قابضین سے 102 کنال اراضی واگزار کروا کر فصلوں پر ہل چلا دیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مظفر گڑھ میں واگزار کروائی گئی کمرشل اور زرعی سرکاری اراضی کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔