کراچی: سوتیلے باپ کیساتھ رہائش پزیز 12 سالہ بچی کی پھندہ لگی لاش برآمد

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں گھر سے 12 سالہ بچی کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کے والد اور والدہ دونوں نے دوسری شادیاں کر رکھی ہیں اور بچی اپنی والدہ اور سوتیلے باپ کے ساتھ رہائش پزیر تھی۔

یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی فوٹیج اپ لوڈ کرنے والے 2 افراد گرفتار

پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش سے ایسا لگتا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے بھی کچھ نشانات ہیں اور بچی کو پہلے کوئی چوٹ لگی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معاملہ واضح ہو پائے گا۔
دوسری جانب لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے بچی مدرسے سے پڑھ کر واپس آئی تھی کہ کسی نے اسے قتل کر دیا۔