ڈینئل پرل کیس: عمر شیخ کو جیل کے احاطے میں واقع کمرے میں منتقل کرنیکا حکم نامہ جاری

امریکی صحافی ڈینئل پرل کیس کے قتل کے ملزم احمد عمر شیخ اور دیگر 4 افراد کو سینٹرل جیل کے احاطے میں واقع کمروں میں منتقل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے ڈینئل پرل قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزمان احمد عمر شیخ اور دیگر افراد سے متعلق محکمہ داخلہ کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ‘یہ درست نہیں کہ نیب پلی بارگین کی منظوری دیتا ہے

حکم نامے کے مطابق احمد عمر شیخ اور دیگر 4 افراد کو سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں جیل سے رہا کیا گیا ہے، ان تمام افراد کو رہا کرنے کے بعد سینٹرل جیل کے احاطے ہی میں نئے تعمیر شدہ کمروں میں رکھا جائے گا۔

جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ احمد عمر شیخ اور دیگر افراد کو موبائل فون اور انٹرنیٹ استعمال کی اجازت نہیں ہوگی لیکن یہ تمام افراد اپنے اہلخانہ سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کر سکیں گے۔ حراست میں رکھے گئے ان افراد کے اہلخانہ کے لیے وفاقی حکومت کے قصر ناز میں 5 کمرے بھی مختص ہوں گے۔