کراچی میں جے یو آئی کی جانب سے اسرائیل نامنظور مارچ

کراچی میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی جانب سے اسرائیل نامنظور مارچ کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں اور مزار قائد کے قریب کارکنوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے دیگر قائدین مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے۔ فضل الرحمان کی دعوت پر ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی بھی مارچ میں شریک ہوں گے، پیپلزپارٹی کی نمائندگی صوبائی وزیر سعید غنی اور صوبائی سیکرٹری جنرل وقار مہدی کریں گے