مولانا اسرائیل مخالف جذبات کا غلط فائدہ اٹھاکر منفی سیاست کرنا چاہتے ہیں، فیاض چوہان

پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان پر اسرائیل مخالف مارچ کی آڑ میں حکومت کے خلاف سازش کا الزام عائد کیاہے۔

فیاض چوہان کا کہناہےکہ مولانا اسرائیل مخالف جذبات کا غلط فائدہ اٹھاکر منفی سیاست کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم بار بار واضح کرچکے کہ اسرائیل کو قبول نہیں کریں گے۔ خیال رہے کہ آج جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے کراچی میں اسرائیل نامنظور مارچ کیا جارہا ہے۔