ورون کے چچا نے بالآخر بھتیجے کی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

بالی وڈ اداکار ورون دھون کی ان کی دوست نتاشا دلال کے ساتھ شادی کی متعدد افواہوں کے بعد بالآخر ورون کے چچا نے بھتیجے کی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ ورون دھون کے چچا اور اداکار انیل دھون نے تصدیق کی ہےکہ ورون کی شادی 24 جنوری کو ہی ہوگی۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی افواہیں گذشتہ چند سالوں سے چل رہی تھیں۔ چند روز قبل بھی کہ ورون اور نتاشا ریاست مہاراشٹر کے علی باغ میں 24 جنوری کے دن شادی کریں گے تاہم خاندانی ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔ دونوں کے اہل خانہ گزشتہ کئی دنوں سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صرف مخصوص لوگوں کو ہی دعوت دی گئی ہے—

رپورٹس کے مطابق دونوں کے اہل خانہ گزشتہ کئی دنوں سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صرف مخصوص لوگوں کو ہی دعوت دی گئی ہے۔