وزیرریلوے کی جاپانی سفیر کو ریل میں سفر کرنے کی دعوت

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے جاپانی سفیر کو ریل گاڑی میں سفر کرنےکی دعوت دے دی۔ وزیرریلوے اعظم خان سواتی سے جاپان کےسفیر کونی نوری مٹسوڈا نے ملاقات کی جس میں پاک جاپان تعلقات کےفروغ اور باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے ریلوے منصوبوں سے متعلقہ امور پر غور کیا گیا۔اعظم خان سواتی نے ملکی اقتصادی اور سماجی ترقی میں جاپان کےکردارکی تعر یف کرتے ہوئے کہا کہ جاپان نےمشکل حالات میں ہمیشہ پاکستان کی مددکی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے، سی پیک سمیت تمام منصوبوں کوپاکستان ریلویز کیلئے اہم بنانا ہوگا۔ وزیرریلوے کا مزید کہنا تھا کہ جاپان کے ساتھ تجارتی تعلقات کوبہتربنانےکےخواہاں ہیں۔