7 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 7سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم حیدر عرف پپو کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد کردی۔سپریم کورٹ کے جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہائی کورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، پراسیکیوٹر پنجاب نے کہا ملزم کا ڈی این اے اور فنگرپرنٹ بھی میچ ہوئے۔

واضح رہے کہ ملزم نے لڈن میں 29 جون 2016 کو بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔