خواجہ آصف کا بےنامی دار ملازم ڈھونڈ لیا ہے، نیب کا دعویٰ

نیب کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے اپنے ملازم طارق میر کو اپنی کمپنی کا 50 فیصد کا مالک بنا رکھا ہے۔ نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کے بےنامی دار ملازم کو ڈھونڈ لیا ہے، اور نیب زرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے اپنے ملازم طارق میر کو اپنی کمپنی کا 50 فیصد کا مالک بنا رکھا ہے۔

خواجہ آصف نے اپنے ملازم طارق میر کے نام پر 2009 میں کمپنی رجسٹرڈ کروائی، کمپنی کے بقیہ 50 فیصد شئیرز مسرت خواجہ کے نام پر ہیں، ایم ایس طارق میر کے اکاؤنٹ میں 9 سالوں میں کروڑوں روپے جمع ہوئے، 2009 سے 2018 تک کمپنی میں 50 کروڑ 70 لاکھ جمع ہوئے، یہ فرم لوکل مارکیٹ سے چاول خرید کر بیرون ممالک ایکسپورٹ کرتی تھی۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے ملازم طارق میر کو ان کے روبرو بیٹھا کر تفتیش کی جائے گی، خواجہ آصف سے پوچھا جائے گا کہ اتنی بھاری رقوم کس نے اور کیوں جمع کروائیں عدم تعاون کی صورت میں طارق میر کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔