چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

کراچی: ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں 3روز کے دوران 6 روپے کا اضافہ ہوگیا۔چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے، تین دنوں کے دوران 6 روپے بڑھ گئے۔ ہول سیل مارکیٹ میں ایک کلو چینی86 روپے کی ہوگئی۔ہول سیل بازار میں چینی کی 100کلو بوری پر200 روپے بڑھی۔

ہول سیل مارکیٹ میں100 کلو چینی کی بوری8600روپے ہوگئی۔ جبکہ ریٹیل میں چینی3روپے اضافے سے 94روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ خیال رہے کہ مہنگائی کے ستائے عوام کو اب چینی کی بڑھتی قیمتوں نے بھی پریشان کردیا۔