سارہ علی خان جنگل کی سیر کو چلی گئیں

بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے بعد سیف علی خان کی صاحبزادی ادکارہ سارہ علی خان جنگل سفاری کی سیر کو جا پہنچیں۔ بالی وڈ اداکارہ کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انہیں اپنی دوست کے ہمراہ جنگل میں پوز لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سارہ علی خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ پنک شرٹ اور بلیک ویلویٹ ٹراؤزر میں نو میک اپ لک میں دوست کے ساتھ کھڑی تصویر بنوارہی ہیں۔ اداکارہ کی جنگل سفاری میں لی گئی نو میک اپ لک تصویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوگئی ہے۔ یہی نہیں اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر گزشتہ روز ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں جنگل میں ٹہلتے خوبصورت مور کسی بھی شخص کا دل بہلانے کے لیے کافی ہیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ سارہ علی خان ان دنوں ماضی کی سپر ہٹ فلم ‘ قلی نمبر ون’ کا ریمیک ریلیز ہونے کی منتظر ہیں جس میں گووندا نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا اور کرشمہ کپور ہیروئن کے روپ میں نظر آئی تھیں۔