بھارت: مونگ پھلی فروخت کرنے والے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں کار سوار نامعلوم افراد نے مونگ پھلی فروخت کرنے والے شخص پر فائرنگ کردی، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں مونگ پھلی فروخت کرنے والے ایک شخص پر کار سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔منوج نامی زخمی شخص کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے وہاں سے ضلعی اسپتال ریفر کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی طرف سے تاحال کوئی بیان نہیں دیا گیا لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کارروائی کرنے کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔مقامی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، امروہہ میں ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز بھی پیش آیا ہے جس میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔حکام کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کیے جانے اور مجرموں کو کھلی چھوٹ دینے پر مقامی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔