بھارتی اداکار راہول رائے اسپتال سے گھر منتقل

مشہور بھارتی فلم عاشقی میں اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے بالی وڈ اداکار راہول رائے کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا جس کے بعد اداکار اپنے گھر پہنچ گئے۔ اداکار راہول رائے کو گزشتہ برس نومبر میں برین اسٹروک (دماغی فالج) ہوا تھا جس کے بعد وہ ممبئی کے ووکہارڈ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں سے انہیں گزشتہ روز فارغ کیا گیا۔

راہول رائے کے بہنوئی رومیرسن کا کہنا ہے کہ راہول کو مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں 6 سے 7 ماہ کا عرصہ درکار ہے، ان فزیو اور اسپیچ تھراپی جاری ہے۔nراہول رائے اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے کارگل میں موجود تھے جہاں انہیں شدید ٹھنڈ اور سخت موسمی حالات کے سبب دماغ کا فالج ہوا۔ یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ راہول رائے افاسیا نامی ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں جس میں انسان دماغی خلل کے سبب درست جملے ترتیب نہیں دے پاتا۔