جوبائیڈن امریکا کے 46ویں آئینی صدر بن گئے

واشنگٹن: ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپٹل ہل پر حملے بے سود ثابت ہوئے، امریکی کانگریس نے جوبائیڈن کے “صدر ” بننے کی توثیق کردی ہے۔ا دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کے حامیوں کے دھاوے اور چند گھنٹوں تک ہنگامہ آرائی اور افراتفری کی صورتحال کے بعد پولیس نے کیپٹل ہل کی عمارت اور اردگرد صورتحال کو قابو کیا اور کانگریس کا جو بائیڈن کی الیکشن میں فتح کی توثیق کے عمل کے لیے کانگریس کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا، امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کا مشترکہ اجلاس رات بھر جاری رہا۔

امریکی کانگریس نے جوبائیڈن کےصدر اور کاملا ہیرس امریکا کی نائب صدر بننے کی توثیق کردی، جس کے بعد جوبائیڈن آئینی طور پر امریکا کے 46ویں صدر بن گئے، امریکی کانگریس کے مطابق جوبائیڈن اور کاملا ہیرس 20جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔