سعودی دارالحکومت میں پولیس کی اہم کارروائی

ریاض: سعودی پولیس نے ملکی دارالحکومت میں اے ٹی ایمز کو نقصان پہنچا کر رقم لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کی جانب سے یہ اہم کارروائی ریاض میں کی گئی، گرفتار ملزم نے دو بینک کے اے ٹی ایمز سے رقم چرانے کی کوشش کی لیکن ناکام ٹھہرا۔ سعودی عرب میں ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص سعودی شہری ہے جس سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

نہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی۔الکریدیس کا مزید کہنا تھا کہ مقامی شہری کو حراست میں لے کر اس کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کرلی گئی ہے، مزید پہلوؤں پر تحقیقات کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سعودی پولیس ماضی میں ایم ٹی ایم لوٹنے والے گروہوں کو بھی گرفتار کرچکی ہے۔