ہتک عزت کیس میں میشا شفیع کی گواہ پیش، سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

لاہور کی مقامی عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع کے گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف خلاف ہتکِ عزت کے دعوے پر سماعت کارروائی کیے بغیر ملتوی کر دی گئی۔ گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت سیشن عدالت میں ہوئی، فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ہی 19 جنوری تک ملتوی کر دی۔

سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر پیش ہوئیں، عفت عمر نے کہا کہ عالمی سطح پر زیادتی سے متعلق کیسوں میں جو ٹیسٹ ہو رہے ہیں ، ایسے پاکستان میں بھی ہونے چاہیں، خوشی ہوئی کہ لاہور ہائیکورٹ نے زیادتی کیسوں سے متعلق فیصلہ سنایا۔ عفت عمر نے کہا کہ میں 18 جنوری کو ضلع کچہری میں پیش ہوں گی، میشا شفیع کا کیس مثال اور قانون بنےگا، پاکستان کی خواتین کو ہمیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے