پشاور میں دستی بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق

پشاور: کوہاٹ روڈ پر دستی بم پھٹنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے اور تین زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم پھٹنے کا واقعہ کوہاٹ روڈ پر زنگلی کے علاقے میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوئے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ دستی بم ھماکے کے 3 زخمی اسپتال لائے گئے، زخمیوں کی عمریں 5 سال، 12 سال اور 14 سال ہے، ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔