امیتابھ بچن منفی 33 ڈگری کی سردی برداشت نہ کرسکے

حال ہی میں کمرشل شوٹ کے لیے لداخ کا دورہ کرنے والے بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے سخت سردی میں جانے کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔
78 سالہ امیتابھ بچن نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمداحوں کے ساتھ لداخ ٹرپ کی تصویر اور تجربہ مختصر الفاظ میں شیئر کیا، جہاں کا درجہ حرارت منفی 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ امیتابھ بچن کی جانب سے ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ لداخ گئے اور اور واپس آگئے، منفی33 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت۔

بھارتی اداکارکی جانب سے حوالے کے طور پر لداخ کی سخت سردی میں لی گئی تصویر بھی شیئر کی گئی۔ تصویر میں امیتابھ بچن کو منکی کیپ، ونٹر جیکٹ اور گلوز پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ یہاں تک کہ یہ مجھے سخت سردی سے نہ بچا سکا۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن اس وقت مقبول بھارتی کوئز شو کون بنے گا کروڑپتی کے 12 ویں سیزن کی میزبانی کررہے ہیں۔