اسلام آباد کی سڑکوں کا کارپٹ کر رہے ہیں ،رکن قومی اسمبلی

کسی بھی فرم کو ملک میں لانے کیلئے وقت لگے گا اور ماسٹر پلان ریویو ضرور ہو گا

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ) اسلام آباد کی سڑکوں کا کارپٹ کر رہے ہیں اور بغیر منصوبے کے آبادی بن گئی ہے ، اوراگر کسی نے ایک چھونپڑا بنا لیا ہے تو اس کو ہم گرا نہیں سکتے ، آئندہ مزید ایسے قبضوں کو روکنے کے اقدامات کر رہے ہیں ، عمران حکومت میں ماسٹر پلان ریو یو ہو رہا ہے، لوگوں نے تجاویز دی ہیں اور 70سالوں کے بعد ماسٹر پلاریویو ہو رہا ہے ، روزنیوز کے پروگرام ’’سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خر م نواز نے کہا کہ کسی بھی فرم کو ملک میں لانے کیلئے وقت لگے گا اور ماسٹر پلان ریویو ضرور ہو گا