پی ٹی آئی کی پہلی حکومت ہے جس نے اسلام آباد کے لوگوں کو سہولیات دیں ،خرم نواز

اسلام آباد کے لوگوں کو ملازمت میں کوٹہ دیا ، جو متاثرین اسلام آباد تھے ان کو معاوضے ادا کر نے کیلئے کام کیا تمام سو سائیٹیوں نے جو آءوٹ پلان جمع کرائے تھے ان پر عملد آمد نہیں کیا ان سوسائیٹیوں کے این او سی منسوخ کئے گئے اسلام آباد (روزنیوز رپورٹ)رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف خرم نواز نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میئر اسلام آباد کو مبارکباد دیتا ہوں ، ہم جمہوری جماعت ہیں ان کو جو مینڈیٹ ملا ہے اس کا احترام کرتے ہیں ، میں بتاتا ہوں کہ جن سوسائیٹیوں یا اسلام آباد کی ڈویلپمنٹ کی بات کریں ، اللہ کا شکر ہے جو میرے بس میں تھا اورہے وہ ضرور کروں گا، ہمارے پاس جو سوسائیٹیوں کے معاملات آئے ، سٹینڈنگ کمیٹیوں میں جو کارروائی ہوئی ہم نے معاملات ٹیک اپ کیے ، ہماری حکومت آئی ہم نے تمام سو سائیٹیوں کےلئے جو آءوٹ پلان جو جمع کرانے تھے ان پر عملد آمد نہیں کیے

، ان کے این او سی منسوخ کئے ، سواں گارڈ نے قبرستان فروخت کر دیا، تو ان کو کہہ دیا کہ ان کے این او سی منسوخ کردیں گے ، جنہوں نے آءوٹ پلان پورے نہ کئے تو ان کے یوٹیلیٹی سروسز ختم کردی گئیں ، کئی سوسائیٹیوں نے وہ سہولیات فراہم کر دیں ، اس کے علاوہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ اب قبضہ نہیں ہو گا، آج سے پہلے کسی سوساءٹی کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، جموں کشمیر سو ساءٹی کا کیس موجود ہے اور ایف آئی اے کو ان کا کیس بھیج دیا
، قومی اسمبلی ہاءوسنگ سوساءٹی کی 900 کنال زمین پر قبضہ کیا ہم نے اس پر ایکشن کیا لوگوں کو پلاٹ واپس دلوانا شرو ع کیے

، اور اس وقت 250پلاٹ واپس مل چکے ،جناح گارڈن نے بھی جو خلاف ورزی کی ان کو رکا ہے اور ان کے مقدمات آگے بھیجے جا چکے ہیں ، اسلام آباد کی ویلفیئر کو دیکھیں تو پہلی حکومت ہے جس نے اسلام آباد کے لوگوں کو وہ سہولیات دیں جو گزشتہ 40سال سے نہ ملی، اسلام آباد کے لوگوں کو ملازمت میں کوٹہ دیا ، جو متاثرین اسلام آباد تھے ان کو معاوضے ادا کر نے کیلئے کام کیا، ہم نے اپنے ادارے کیخلاف رٹ کی اور متاثرین کیساتھ کھڑے ہو ئے ہیں ۔