ایم سی آئی کا ڈیڑھ ارب ریونیو سی ڈی اے نے استعمال کیا

جو لوگ عوام کے نمائندے ہیں ان کو آج تک اختیارات نہیں دیئے گئے ، میئر اسلام آباد

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ) میئر اسلام آباد پیر عادل شاہ گیلانی نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایم سی آئی نے جو ریو نیواکھٹا کیا تھا وہ ایم سی آئی استعمال نہ کر سکی ، اور سابق میئر کو مختلف مسائل میں پھنسادیا، ، جگہ جگہ روکا گیا ، ایم سی آئی کے اکاءونٹ سے ڈیڑھ ارب روپے ان لوگوں نے لے لیا اور یہ سی ڈی اے ہی استعمال کر رہا ہے ، جو لوگ عوام کے نمائندے ہیں ان کو آج تک اختیارات نہیں دیئے گئے ، ہم ن لیگ کے قائد کے ساتھ ہیں ۔