ہم نواز شریف اور مریم نواز کے بیانئے کے ساتھ کھڑے ہیں ،پیر عادل گیلانی

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ) ایس کے نیازی نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ اب جو موجودہ غیر قانونی اقدامات ہو رہے ہیں ان کو روکنا چاہئے ، زمینی حقائق کو دیکھیں ، سڑکوں کی حالت ابتر ہے ، سڑکیں سفر کرنے کے قابل نہیں ، جو غیر قانونی قبضہ ہو رہا ہے مزید آگے نہ ہو، یہ نعرہ نواز شریف نے بھی لگایا مگر کچھ نہ کیا، روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میئر اسلام آباد نے کہا کہ میر ا تعلق ن لیگ سے ہی ہے مریم نواز کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہم نواز شریف اور مریم نواز کے بیانئے کے ساتھ کھڑے ہیں ، آپ دیکھیں گے کہ جب بھی مسائل حل ہونگے ن لیگ کے پلیٹ فارم سے حل ہونگے ، جو مسائل ہ میں پیش آرہے ہیں وہ وزارت داخلہ سے ہیں ، ہمارے رولز آف بزنس نہیں بن سکتے ۔