میئر کو اختیارات دیں گے تب ہی کام ہو سکیں گے

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ) ایس کے نیازی نے کہا کہ سیاسی لوگ سربراہی نہ کریں تو سی ڈی اے کیا کر سکتا ہے ، میئر اسلام آباد میں نے کہا کہ میئر کو اختیارات دیں گے تو کچھ کریں گے ، یہ اختیارات کی جنگ ہے ، ایس کے نیازی نے کہا کہ رول ہونا چاہئے کہ کام ہو سکتے ہیں ، ، روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میئر اسلام آباد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ چاروں ڈائریکٹریٹ ہمارے پاس واپس آئیں ، اسلام آباد آبادی کیلئے کہا تھا ،اب بیس لاکھ آبادی ہے ، جس کے لئے سہولیات بہت کم ہیں ، ایس کے نیازی نے کہا کہ صاف پانی نہیں ، سیوریج ملا پانی ہے ، میئر نے کہا کہ ہمارے پاس جو قدرتی نالے ہیں ان میں صاف پانی ہے ، اس کو بھی مضبوط نہیں کررہے ، ہماری کوشش ہے کہ واٹر سپلائی ایم سی آئی کے پاس آئے پھر ہم کام کر کے دکھائیں گے ۔