اسلام آباد میں قبضوں میں اضافہ ہوا ہے،ایس کے نیازی

قبضہ گروپ پورا ایک مافیا ہے ، مزید قبضوں کو روکنا ہو گا،پیر عادل گیلانی
اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ) ایس کے نیازی نے کہا کہ طارق فضل صاحب 5سال گزار گئے مگر حالات جوں کے توں برقرار ہیں ، کسی نے کچھ نہ کیا، اسلام آباد میں قبضوں میں اضافہ ہوا ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن نے اور نہ ہی پاکستان تحریک انصاف کے کے سیاسی رہنماءوں جن کا اسلام آباد سے تعلق تھا ، کوئی مسئلہ حل نہیں کیا ، ایس کے نیازی نے کہا 15ہزارکنال پر لوگوں کا قبضہ ہے ، کوئی نظام نہیں لاء اینڈ آرڈر کوئی نہیں ، کسی نے کچھ نہیں کیا، روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میئر اسلام آباد نے کہا کہ قبضہ گروپ کا پورا ایک مافیا ہے ، شروع میں ایم سی آئی نے بنی تو ہم نے اس حوالے سے گفتگو کی تھی کہ غیر قانونی قبضہ کو روکا جائے ، جو قبضے ہو چکے ہیں ان کو ختم کرنا ایک علیحدہ بات ہے ، جو اب قبضے ہو رہے ہیں ان کو روکا جائے ، قبضہ ہو رہا ہے ، ;68;-12 میں تجاوزات ہو رہی ہیں ، علی نواز اعوان کے حوالے سے کہہ سکتا ہوں کے اس نے قبضہ کیا ہے ، سی ڈی اے تو نہیں سیسای لوگ مافیا ہیں ۔