پی ٹی آئی کی حکومت وفاقی دار الحکومت کا ماسٹر پلان ریویو کر لے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہو گی ، ایس کے نیازی

چیزوں کو درست کرنا چاہیں تو بیورو کریسی راستے میں رکاوٹ بن جاتی ہے ، میئر اسلام آباد کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر سے متعلقہ جو بھی معاملات ہیں ، پالیسیاں ہیں ان پر اتفاق کرتے ہیں ، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا، ایس کے نیازی وفاقی دار الحکومت کی زمینوں پر قبضہ سی ڈی اے کی کمزوری ہے ، وزیر اعظم چاہتے ہیں بلدیات کا نظام مضبوط ہو تب ہی مسائل حل ہونگے ، پیرسید عادل گیلانی ایم سی آئی کے پاس تو اختیار ہی نہیں ، ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق ہم کام کریں گے ، اور اگر فنڈز نہ دیئے تو اس کے حصول کیلئے کوشش کریں گے ،سچی بات میں گفتگو

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)میئر اسلام آباد کو ہم روزنامہ پاکستان اور روزنیوز میں خوش آمدید کہتے ہیں ، پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں میئر اسلام آباد سید عادل شاہ گیلانی نے ایس کے نیازی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر سے متعلقہ جو بھی معاملات ہیں ، پالیسیاں ہیں ان پر اتفاق کرتے ہیں ، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا، ایس کے نیازی نے کہا کہ کشمیریوں کیساتھ ہماری اظہار یکجہتی ہے ، اقوام متحدہ بھی قرار دادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کو حل کرے ، میئر اسلام آباد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد کی ڈویلپمنٹ کا کام کرنا تھا، اس کو یہ ذمہ داری دی تھی کہ عوام کے بنیادی سہولیات فراہم کرے ، شیخ انصر عزیز نے ہر فورم پر سی ڈی اے کےلئے جدوجہد کی تا کہ ادارہ کے مسائل حل ہوں ، تاکہ عوام کی خدمت کر سکیں ، اس میں کمی رہی ، ہم امید کرتے ہیں کہ اور وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ بلدیات کا نظام مضبوط ہو اور وزیر اعظم کا وژن ہے بلدیاتی نظام چلے ، میں بھی عمران خان کو وزیر اعظم تسلیم نہیں کرتا، میں وزیر اعظم کے وژن کی تعریف کرتا ہوں ، میئر اسلام آباد نے کہا کہ بیورو کریسی ہر معاملے میں شامل ہے ، سیاسی طور پر اگر کچھ چیزوں کو درست کرنا چاہئے تو بیورو کریسی نہیں کرنے دے گی ، میئر اسلام آباد نے کہا کہ ہماری جماعت کسی غیر قانونی اقدام میں ملوث نہیں ہے،زمینوں پر قبضے کے حوالے سے کہا کہ یہ سی ڈی اے کی کمزوری ہے ، یہ ان معاملات کو دیکھتی ہے ، ایم سی آئی کے پاس تو اختیار ہی نہیں ، ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق ہم کام کریں گے ، اور اگر فنڈز نہ دیئے تو اس کے حصول کیلئے کوشش کریں گے ، ایس کے نیازی نے کہا کہ تحریک انصاف اسلام آباد کا ماسٹر پلان ریویو کر لے اور سی ڈی اے پرائیویٹ زمین کو ڈیجٹلائز کر دے تو یہ بڑا کام ہو گا ۔