ملک میں کورونا سے مزید 52 افراد انتقال کرگئے

ملک میں کورونا سے مزید 52 افراد انتقال کرگئے اور 2100 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38917 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2118 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 52 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 5.6 فیصد رہی۔ اسکرین شاٹ سرکاری پورٹل
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10461 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 92594 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33740 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4033 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 448393 ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 220501 ہوگئی ہے جب کہ 3634 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 142058 ہے اور 4184 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18280 اور ہلاکتیں 186 ہوچکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 59955 اور 1695 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8396 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 229 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4873 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 38531 ہے اور اب تک 432 مریض انتقال کرچکے ہیں۔