بھارت: راجستھان میں لڑاکا طیارہ ‘مگ 21’ گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کا مِگ 21 طیارہ ریاست راجستھان کی صورت گڑھ ایئر بیس میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ گرنے کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات سوا 8 بجے پیش آیا۔بھارتی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارے کا پائلٹ محفوظ ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

طیارے نے ایئر بیس سے جیسے ہی اڑان بھری میں اس میں تکنیکی خرابی آگئی، جس کے بعد پائلٹ نے فوری ایجیکٹ کیا اور زمین پر بحفاظت واپسی کی جبکہ طیارہ کچھ دور گر کر تباہ ہوگیا۔