جارجیا کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات، امریکی سینیٹ میں اکثریتی پارٹی کا فیصلہ کریں گی

امریکا کی ریاست جارجیا میں سینیٹ کے 2 اہم ترین ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔

جارجیا کی دونوں سیٹیں جیتنے پر ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں برتری حاصل ہو جائے گی جبکہ صدر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو سینیٹ میں اکثریت کے لیے صرف ایک سیٹ جیتنے کی ضرورت ہے۔ الیکشن میں کونسی جماعت اکثریت حاصل کرتی ہے آج واضح نہیں ہو سکے گا۔