حالات اچھے نہ ہوں تو پھر مسائل ہی پیدا ہوتے ہیں

دنیا کے حالات سے مقابلہ کیا جائے تو ہم اتنے برے نہیں جا رہے ہیں ، انجم نثار
اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ معیشت سست جار ہی ہے ، حالات اچھے نہ ہوں تو پھر مسائل ہی پیدا ہوتے ہیں ، ماضی میں دیکھیں ہم نے اتنی غلطیاں کی ہیں تو آنے والے تو مسائل پیدا ہو گئے ، ہم نے زراعت پر توجہ نہ دی ، دنیا کے حالات سے مقابلہ کیا جائے تو ہم اتنے برے نہیں جا رہے ہیں ، زمین پر کام نہیں ہو رہا ، بجلی چوری ہو رہی ہے ، بجلی چوری کو نہیں روکیں گے تو مسائل ہی ہونگے ، انڈسٹری بھی متاثر ہے ، ہماری یہاں بجلی کی قیمتیں زیادہ کیوں ہے حکومت نے اچھے اقدام بھی کئے ہیں ، مصنوعی طور پر کرنسی بھی قائم ہے ، بجلی چوری روکنے کے لئے ادارے کے اس میں آدمی کو بھی پکڑیں جو اس چوری میں ملوث ہے ، یعنی کہ وہسہولت کار کا کردار ادا کرر ہا ہے ۔

انجم نثار