ہمارے استعفے کسی نے جعلی بنا کر سپیکر کو بھیج دیئے

ہماری قیادت جو فیصلے کرے گی ہم اس پر عمل کریں گے ،مر تضیٰ جاوید عباسی

اسلام آباد (روزنیوز رپورٹ)ن لیگ کے رہنما مر تضیٰ جاوید عباسی نے روزنیو ز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کہا کہ ہم نے استعفے اپنی قیادت کو بھیجے ہیں ، ہمارے استعفے کسی نے جعلی بنا کر سپیکر کو بھیج دیے ، ہ میں جب پتہ چلا کہ ہم نے ذاتی طور پر وضاحب کی ، 5دن بعد ہمارے استعفے دکھائے تو وہ جعلی تھے، ہم نے سپیکر کو جو خط لکھا اس میں تھا کہ اس کی تحقیقات کریں سپیکر نے تحقیقات نہیں کی ، ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی آئینی اور قانونی تحقیقات کریں ، سوشل میڈیا سے کسی نے اٹھا یا اور ٹیمپرڈ کر کے آگے سپیکر کو بھیج دیئے ، یہ باعث تشویش بات ہے ، ہم نے استعفے دے دیئے ہیں ہماری قیادت جو فیصلے کرے گی ہم اس پر عمل کریں گے ۔

مر تضیٰ جاوید عباسی