سام سنگ گیلیکسی ایس 21 کب لانچ ہونے جا رہا ہے؟

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فون 12 کے بعد اب صارفین کو اگر کسی دوسرے فون کا انتظار ہے تو وہ سام سنگ گیلیکسی ایس 21 کا ہے۔ کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2021 میں اپنے نئے فون کی نقب کشائی 14 جنوری کو کرے گی۔ سام سنگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گیلیکسی ایس 21 ورچوئل تقریب میں لانچ کیا جائے گا جب کہ اس ایونٹ کا نام ‘Welcome To The Everyday Epic’ ہے۔

14 جنوری کی ورچوئل تقریب میں سام سنگ اپنے نئے فون کے 3 مختلف ماڈلز پیش کرے گی جس میں 6.2 انچ کا ایس 21، 6.7 انچ کا ایس 21 پلس اور 6.8 انچ کا ایس 21 الٹرا شامل ہے۔ سام سنگ کے نئے فونز کے حوالے سے توقع کی جا رہی ہے کہ اس کی تصاویر اور ویڈیوز کا معیار پہلے سے بہتر ہوگا۔