بالی وڈ کے نامور خانز کیخلاف مقدمہ درج

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی سہیل خان، ارباز خان اور بھتیجے نروان خان کے خلاف ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

بالی وڈ اداکار سہیل خان ، ان کے بیٹے نروان خان اور ارباز خان 25 دسمبر کو متحدہ عرب امارات سے بھات واپس پہنچے تھے جہاں انہوں نے قانون کے مطابق قرنطینہ ہونے کے بجائے گھروں کو چلے گئے تھے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تینوں افراد کو واپسی پر ممبئی کے تاج ہوٹل میں 14 دن تک قرنطینہ کرنا تھا لیکن یہ 26 دسمبر کی صبح ہی گھر چلے گئے جس کے بعد بریہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے تینوں کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

بی ایم سی کی جانب سے شکایت پر پولیس نے ایک ہفتے تک معاملے کی تحقیقات کیں جس کے بعد اب تینوں کے خلاف قرنطینہ قانون کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کیس فائل ہونے کے بعد پولیس نے تینوں کو ان کے گھر کے قریب باندرہ کے فائیو اسٹار ہوٹل میں الگ الگ قرنطینہ کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق تینوں افراد میں تاحال کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں لیکن ریاستی قانون کے مطابق انہیں 14 روز تک لازمی قرنطینہ میں رہنا ہے۔